Live Updates

ہم نے11 نئے ریلوے اسٹیشن بنائے، پی ٹی آئی نے ایک بھی اسٹیشن تعمیر نہیں کیا

موجودہ وزیرداخلہ لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، بتائیں ہم نے کیا لوٹا؟ الزام تراشی پر شرم کرو، حادثات کی وجہ ٹریکس کی مرمت نہ کرنا ہے، حکومت نے ٹریکس کی مرمت کیلئے پیسے ہی نہیں رکھے، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 جون 2021 17:56

ہم نے11 نئے ریلوے اسٹیشن بنائے، پی ٹی آئی نے ایک بھی اسٹیشن تعمیر نہیں ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2021ء) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے11 نئےریلوے اسٹیشن بنائے، پی ٹی آئی نے ایک بھی اسٹیشن تعمیر نہیں کیا، موجودہ وزیرداخلہ لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، ان کو شرم نہیں آتی، الزام تراشی کی بجائے بتایا جائے کہ ہم نے کیا لوٹا؟ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آئندہ مجھ پرالزام لگنے سے پہلے سوچا جائے، گھوٹکی میں بہت بڑا سانحہ ہوا جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پاکستان ریلویز کو مالی طور پر بھی بہت نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے ریلوے کو لوٹا، بتایا جائے کیا لوٹا ؟ موجودہ وزیرداخلہ لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کے3 سال برباد کیے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے ایک بھی نیا ریلوے اسٹیشن تعمیر نہیں کیا۔ ہم اپنے دور میں11نئے ریلوے اسٹیشنز بنا کرگئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رائل پام کواب تک کسی کے سپرد کیوں نہیں کیا گیا؟ موجودہ حکومت نے ریلوے کو تباہ کردیا۔

حکومت نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔  یاد رہے کہ رات گئے صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ریلوے اسٹیشن پر ملت ایکسپریس کی بوگیاں الٹ کر دوسرے ٹریک پر جا گریں اور مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس بوگیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین حادثہ رات 3 بج کر 45 منٹ کے قریب ہوا، ملت ایکسپریس حادثے کے فوری بعد سرسید ایکسپریس ٹریک پر گری بوگیوں سے جا ٹکرائی، ملت ایکسپریس کے ڈرائیور کو کمیونیکیشن سسٹم دستیاب ہے، سرسید ایکسپریس نے ولہار سٹیشن کو 3 بج کر 25 منٹ پر کراس کیا، ملت ایکسپریس نے ڈہرکی کو 3 بج کر 30 منٹ پر چھوڑا، ماچھی گوٹھ سے ڈہرکی تک ٹریک بوسیدہ اور مرمت کرنے والا ہے۔

ٹرین حادثے کے ایک زخمی مسافر نے بڑا انکشاف کیا کہ ملت ایکسپریس کا کلمپ پہلے سے ہی ٹوٹا ہوا تھا، جس کا ریلوے حکام کو علم تھا، اسی وجہ سے ٹرین لیٹ ہوئی اور کراچی کینٹ سٹیشن پر کھڑی رہی ، مرمت کے بعد ٹرین روانہ کی گئی، تاہم ڈہرکی کے قریب اتنا بڑا حادثہ پیش آ گیا ، محکمہ ریلوے کے مطابق گھوٹکی ٹرین حادثہ کے بعد ادھر سکھر حادثے کے بعد ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات