ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی پنوں عاقل کا ٹرین حادثے کا دورہ

ٓزخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان، سی ایم ایچ پنوں عاق منتقل کیاگیا ہے ،آئی ایس پی آر

پیر 7 جون 2021 23:43

ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی پنوں عاقل کا ٹرین حادثے کا دورہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2021ء) ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی پنوں عاقل نے ٹرین حادثہ کی جگہ کا دورہ کیا اور جائے حادثہ پر ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پنوں عاقل میں قائم کیا گیا ریلیف کنٹرول سنٹر ریلیف و ریسکیو کوششوں کی تکمیل تک جاری رہے گا، اتمام زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اورزخمیوں کو شیخ زید ہسپتال رحیمیارخان، سی ایم ایچ پنوں عاق منتقل کیا گیا۔