حزب اللہ کے خلاف جنگ میں طاقت کا آخری حربہ استعمال کریں گے، اسرائیل

قیدیوں کی واپسی کے لیے کام کر رہے لیکن گیلاد شالیط ڈیل سے ملتا جلتا معاہدہ نہیں کریں گے،وزیردفاع

منگل 8 جون 2021 11:20

حزب اللہ کے خلاف جنگ میں طاقت کا آخری حربہ استعمال کریں گے، اسرائیل
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ آئندہ کسی بھی جنگ میں زیادہ سے زیادہ طاقت کا استعمال کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم قیدیوں کی واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن ہم گیلاد شالیط ڈیل سے ملتا جلتا معاہدہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں حماس کی تحریک کے سربراہ یحیی السنوار نے گذشتہ ہفتے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ قیدیوں کا معاملہ آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقین کے پاس ایک اچھا موقع ہے۔

قیدی تبادلے کے معاہدے کی فوری تکمیل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ایک حقیقی موقع ہے اور ہم کیس کو مکمل کرنے کے لیے فوری بالواسطہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔