سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر گرفتار

گرفتار ملزم ایم کیو ایم گلبہار ناظم آباد کاسابقہ سیکٹرانچارج ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 جون 2021 15:20

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ٹارگٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جون 2021ء) : کراچی میں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے سولجر بازارمیں بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلرشمشاد خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم ایم کیو ایم گلبہار ناظم آباد کا سابقہ سیکٹر انچارج ہے، گرفتارملزم ٹارگٹ کلنگ کی 10سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔

کراچی میں کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم 1992ء میں کراچی آپریشن شروع ہوتے ہی بھارت فرارہو گیا تھا اور مفروری کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطہ کروایا، بھارت کے شہر بمبئی میں بھارتی ایجنسی را کے افسران نے شمشاد خان کو عسکری تربیت دی۔

(جاری ہے)

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ملزم کو کراچی میں دہشتگردی کے لیے تیار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو کراچی پہنچ کر پولیس ، خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اور مخالفین کو قتل کا ٹاسک دیا گیا اور کراچی میں افراتفری پھیلانے کی ہدایت دی بھی کی گئی تھی۔ ملزم کوٹاسک دیا گیا تھا کہ واپس کراچی جا کر پولیس ، خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اور دیگرلوگوں کو قتل کرنا اورافراتفری پھیلانی ہے۔ ملزم نے سال 1994ء میں ایم کیو ایم حقیقی کے 2 کارکنان آصف کیپسن اور فہیم عرف فہمی اورسال 1995ء میں انصار،کامران اورحقیقی کے یونٹ انچارج رفیق عرف پپوکوقتل کیا۔

جبکہ 2013ء میں ایم کیو ایم کارکن حامد کو قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے 2014ء میں ایم کیو ایم کارکنان تراش اور حیدر حسین اور ایم کیوایم یونائیٹڈ 4 ناظم آباد فراز کو قتل کرایا اور سرفراز باڈی بلڈرکو ٹارگٹ کیا ، ملزم سزا یافتہ اور دو مرتبہ جیل بھی جا چکا ہے۔