پارٹی قیادت کو گالیاں، پی ٹی آئی رہنما کی آڈیو کال لیک ہو گئی
آزاد کشمیر انتخابات میں اچھلے بھلے امیدواروں کو چھوڑ کر ٹکٹیں انہیں دی گئیں جن سے پیسے لیے گئے،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبرز اور پی ٹی آئی شمالی کے صدر کی کال ریکارڈنگ سامنے آ گئی
مقدس فاروق اعوان منگل 8 جون 2021 16:25
(جاری ہے)
جن کو ٹکٹ دئیے گئے سارے ہی نوسرباز ہیں۔اگر یہ انسان کے بچے ہوتے تو یہ درست طریقے سے سیٹیں دیتے۔
مجھے نہیں پتہ کس نے کتنے ٹکٹ لیے لیکن پیسوں کے بغیر کسی کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔ہمارے پاس اچھے بھلے امیدوار ہونے کے باجوود انہیں ٹکٹ دی گئیں جن سے پسے لیے گئے۔غلام محی الدین بار بار لیڈر شپ کو گالیاں نکالتے رہے۔واضح رہے این سی او سی نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کو مکتوب بھیج دیا۔این سی او سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021 تک آزادکشمیر کی ایک ملین آبادی کو ویکسینیشن کی جاسکتی ہے، انتخابات میں بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا کو پھیلانے کا باعث بنیں گے۔ این سی او سی کے مطابق آزادکشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاو کا ریٹ زیادہ رہا ہے، جولائی کے مہینے میں انتخابات کا انعقاد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے ۔این سی او سی کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ آزادکشمیر میں دو ماہ کیلئے انتخابات کو ملتوی کیا جائے تاکہ آزادکشمیر کی اہل آبادی کو ویکسینیشن کی جا سکے۔ دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این سی او سی نے کشمیر حکومت کو کس حیثیت میں خط لکھا ،این سی او سی کہتا ہے کہ دوماہ کیلئے الیکشن ملتوی کئے جائیں ،یہ ضمنی الیکشن نہیں کیسے ملتوی ہوسکتے ہیں آپ خط لکھنے کون ہوتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار بھی نہیں ہے یہ اختیار صرف کشمیر حکومت کا ہےمزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.