یوئیفا یورپین فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز 11 جون سے ہوگا

ْ چمپئن شپ کا افتتاحی میچ 11 جون کو اٹلی اور ترکی کے درمیان اولمپک سٹیڈیم، اٹلی میں کھیلا جائے گا

منگل 8 جون 2021 16:50

یوئیفا یورپین فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز 11 جون سے ہوگا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) یوئیفا کے زیر اہتمام یورپین فٹ بال چمپئن شپ 11 جون سے شروع ہو گی،پرتگال کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چمپئن شپ میں 24 یورپی ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 6 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں ترکی، اٹلی، ویلز اور سوئٹزرلینڈ، گروپ بی میں ڈنمارک، فن لینڈ، بلجیم اور روس، گروپ سی میں ہالینڈ، یوکرین آسٹریا اور نارتھ مقدونیہ، گروپ ڈی میں انگلینڈ، کروشیا، سکاٹ لینڈ اور جمہوریہ چیک، گروپ ای میں سپین سویڈن، پولینڈ اور سلواکیہ جبکہ گروپ ایف میں ہنگری، پرتگال، جرمنی اور فرانس شامل ہیں۔

پرتگال کی ٹیم دفاعی چمپئن کی حیثیت سے میدان میں اترے گی۔ چمپئن شپ کا افتتاحی میچ 11 جون کو اٹلی اور ترکی کے درمیان اولمپک سٹیڈیم، اٹلی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ سٹیج میں ہر ٹیم تین، تین میچ کھیلے گی اور 16 ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 11 جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔