فیصل آباد، شہر اورگردونواح چوری‘ڈکیتی وراہزنی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 8 جون 2021 22:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) شہر اورگردونواح چوری‘ڈکیتی وراہزنی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،70سے زائد وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان‘سرراہ مسلح افراد نے نہتے شہریوں سے بھاری مال و زر لوٹ لیا گیا‘چوروں نے درجنوں گاڑیاں‘مویشی وگھریلو مالیت کا قیمتی سامان چرا لیا‘واقعات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ گرین وے کالونی میں بجلی گھر سے مسلح افراد نے نقدی وزیورات وموٹرسائیکل ہنڈا نمبری ایف ڈی بی ماڈل 2020ء چھین لی‘تھانہ سٹی تاندلہ میں چوک برہان سے عابد سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 90ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ علی پور بنگلہ میں امین کو لوٹ لیاگیا‘تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں سیتا رام مندر کے قریب رضوان سے مسلح افراد نے موبائل فون چھین لیا ‘ڈجکوٹ میں لیاقت سے 15ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘روڈالہ کے علاقہ میں جھال موڑ پر رضوان سے چالیس ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘ستیانہ روڈ پر حسن سے موبائل فون چھین لیاگیا‘ڈی ٹائپ پل پر سکندر سے موبائل فون ونقدی 8ہزار چھین لی گئی‘جی ٹی ایس اعظم پمپ کے قریب عمیر سے رکشہ نمبری 9689سی اے سی ماڈل 2021چھین لیاگیا‘629گ ب میں عمران کے جانور چور لے اڑے‘اچکیرہ میں غلام علی کی بھینس بھی چوری ہوگئی‘147گ ب میں صہیب کے مویشی بھی چور لے گئے‘جھنگ بازار کے علاقہ میں نعیم سنٹر سے شریف کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگئی‘تھانہ ریل بازار میں گمٹی چوک سے آکاش کو لوٹ لیاگیا‘رضا آباد میں ملویاں روڈ پر لیاقت سی42ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘غلام محمد آباد میں سیم والا پل پر ساون سے موبائل‘اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لیاگیا‘کھرڑیانوالہ میں انس رضا‘رسول نگر میں ناصر کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں عامرٹائون میں غزالہ یٰسین کی کار ہنڈا سٹی چوری ہوگئی‘ستیانہ میں چھتری والا چوک میں رفیق سے نقدی چھین لی گئی‘جھنگ بازار بٹ چوک میں قدیر کے دوست سے ایک لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی‘گلستان کالونی میں آصف کی دکان کے تالے توڑ کر چور تین لاکھ کی نقدی لے گئے‘کاموں کانجن میں ذیشان کار رکشہ چھین لیاگیا‘گمٹی چوک میں اویس شہزاد کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی‘چنیوٹ بازار میں اکرم کا میٹر چوری ہوگیا‘جھنگ بازار میں مرزا اورنگزیب سے ساٹھ ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘عابد شہید روڈ پر علی طاہر کی اپلائیڈ فار موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘گلی نمبر12منصور آباد میں پولیس کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘189ر۔

(جاری ہے)

ب میں زبیر سے لیپ ٹاپ ونقدی 15ہزار چھین لی گئی‘202ر۔ب میں محمد سعید سے 45ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘ایف ڈی اے سٹی میں حبیب الرحمن کا بجلی میٹر چورہوگیا‘بابر چوک میں فیاض علی سے تیس ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘عامر ٹائون میں غزالہ یٰسین کی کار نمبری ایل ڈبلیو ایل 9127چوری ہوگئی‘412گ بمیں افتخار سے 2کارٹن میڈیسن چھین لی گئی‘420گ ب میں ناصر علی کی گندم چوری ہوگئی‘210گ ب میں راشد جاوید کے گھر سے چور نقب زنی کرتے ہوئے ساڑھے چھ لاکھ کی نقدی وزیورات وغیرہ لے گئے‘211گ ب میں رشید کے درخت چوری ہوگئے‘تھانہ رضا آباد کے علاقہ جمیل پارک میں محمد ارسلان سے طلائی زیورات چھین لئے گئے‘سمن آباد منڈی چوک میں نقدی لوٹ لی گئی‘ماموں کانجن چک 503 میں شمیم سے ہنڈا اپلائیڈ فار موٹرسائیکل‘موبائل وزیورات چھین لئے گئے‘باوا چک میں افضل سے اپلائیڈ فارہنڈا وپچاس ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘ملت ٹائون میں حسین سے 32سو روپے کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘86گ ب میں مدثر سے پانچ ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں ننکانہ روڈ پر شہباز ا حمد وفیملی سے نقدی وزیورات وغیرہ لوٹ لئے گئے‘ساہیانوالہ میں احمد سے 35ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘سٹی جڑانوالہ میں امجد سے 56ہزارکی نقدی چھین لی گئی‘تاندلیانوالہ روڈ پر عدیل سے دس ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘تھانہ سٹی سمندری میں 439چک سے آفاق سے تین موبائل فون واے ٹی ایم کارڈ چھین لیاگیا‘مصطفی آباد گلی نمبر3میں عارف سے 70ہزار کی نقدی چھین لی گئی‘ٹھیکریوالہ میں ادریس سے سات ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘رضا آباد میں فلک سے ہنڈا موٹرسائیکل چھین لی گئی‘گلی نمبر17میں امام بارگاہ چوک کے قریب امجد سے چالیس ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی‘ستیانہ میں رفیق سے ہنڈا ون ٹو فائیوموٹرسائیکل چھین لی گئی‘نشاط آباد میں سرور سے موبائل وغیرہ چھین لیاگیا۔