Live Updates

سندھ حکومت پانی کے معاملے کو اٹھاکر صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کررہی ہے، مخدوم زین قریشی

منگل 8 جون 2021 23:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدوم زین قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت پانی کے معاملے کو اٹھاکر صوبوں کے درمیان نفرت پیدا کررہی ہے۔ انہیں اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم زین قریشی اور رکن قومی اسمبلی لال مالھی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت اور کورونا کی و باء پر قابو پالیا ہے اور آنے والے بجٹ میں غریب عوام کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی پانی موجود ہوتا ہے اس کے اعدادوشمار اور تقسیم کیلئے ارسا نامی ایک ادارہ ہے جس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ صورتحال کے مطابق پانی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں لیکن سندھ میں کچھ دوست پانی کو ایشو کے طورپر اٹھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پانی کو صوبے کے درمیان 1991ء کے معاہدے کے تحت تقسیم کیا جانا چاہئے ، اب چونکہ پانی پورے ملک میں کم ہے اس لئے پنجاب کے پانی میں زیادہ کٹوتی کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں 22فیصد اور سندھ میں 17 فیصد پانی میں کمی کی گئی ہے ۔ سندھ میں محکمہ آبپاشی پانی کی تقسیم کو منصفانہ نہیں بناسکی ہے، بااثر زمینداروں کو پانی مل رہا ہے ، عمرکوٹ میں غریب ہاری کو پانی نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہاکہ بدین میں ہونے والے حالیہ انتخابات سے پہلے صوبائی حکومت نے بااثر زمینداروں کو پانی کے کنکشن دیئے ہیں ، باقاعدہ پانی چوری کروایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گذشتہ روز گھوٹکی میں ہونے والے ٹرین حادثہ میں فوت ہونے والوں کے ورثاء سے دکھ کا اظہار کرتا ہوں اور وزیراعظم عمران خان نے اس سانحہ کا نوٹس لیا ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ بھی آجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کو حکومت ملی تھی تو اس وقت معیشت آئی سی یو میں تھی لیکن اب معیشت مستحکم ہے اور ملک میں انڈسٹری سیکٹر نے بھی ترقی کی ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق خاندانوں میں مالی مدد فراہم کی جا رہی ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات