بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں گرم ہیں، رضا ربانی

مذاکرات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ شرائط کی خلاف ورزی ہے، سینیٹر پیپلز پارٹی کا بیان

بدھ 9 جون 2021 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ دفترخارجہ امریکا کو فوجی اڈے دینے سے متعلق مذاکرات سے مسلسل انکار کررہا ہے لیکن بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی خبریں گرم ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ شرائط کی خلاف ورزی ہے، عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔رضا ربانی نے کہا کہ مشترکہ اجلاس نہ بلایا گیا تو اپوزیشن ریکوزیشن اجلاس بلانے پر مجبور ہوگی۔