قومی اسمبلی ،وزراء آمنے سامنے آگئے ،شاہ محمود قریشی کے بیان پر شیریں مزاری نے وزیر خارجہ کو آڑے ہاتھوں لیا

بدھ 9 جون 2021 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزراء آمنے سامنے آگئے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر شیریں مزاری نے وزیر خارجہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ منگلکو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔کینیڈا واقعہ پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں معلومات حاصل کرلی ہیں۔

۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی طرح کینیڈا کے وزیراعظم بھی ایسا ہی رد عمل دیں گیوزیر خارجہ کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر شیریں مزاری جذباتی ہوگئیں اور کہا کینیڈا میں جو واقعہ ہوا وہ دہشت گردی ہے،آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ یہ نفرت انگیز جرم ہے،آپ کیوں ڈرتے ہیں۔ اجلاس میں سید جاوید حسنین ، جے یو آئی کے زاہد اکرم درانی اور امجد علی خان نیازی کے دستور کے آرٹیکلز میں مختلف ترامیم کے بل پیش کیئے گئے جو متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دیئے گئے،بعد ازاں اجلاس جمعرات کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا