آرمی چیف سے آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈرکی ملاقات

مختلف شعبوں میں سفارتی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کااعادہ

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 9 جون 2021 08:15

آرمی چیف سے آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈرکی ملاقات
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 09 جون 2021ء ) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے آذربائیجان نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان باکروف کی ملاقات،فریقین نے مختلف شعبوں میں سفارتی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دو طرفہ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال، دفاع، تربیت اوردونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریئرایڈمرل سبحان باکروف نے آذربائیجان کے لیے پاکستان کی حمایت اورافغان امن عمل کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ریئرایڈمرل سبحان باکروف نے آذربائیجان کے لیے پاکستان کی حمایت اورافغان امن عمل کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آذر بائیجان فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

آرمی چیف نے نیول فورس کے کمانڈر کو ڈیولپمنٹ اور دفاع سے متعلق شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع، تربیت اور سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مجموعی علاقائی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے سفارتی و سیکیورٹی تعاون کو مزیدفروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جب کہ آذربائیجان کے کمانڈرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کو ترقیاتی اوردفاعی شعبے میں بھرپور اعانت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان سے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔