مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کے مزید دستوں کی تعیناتی پر اظہار تشویش

بدھ 9 جون 2021 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ، پیرپنجال فریڈم موئومنٹ اور پیلز ایسوسی ایشن نے مقبوضہ جموں میں بھارتی فورسز کے مزید دستوں کی تعیناتی پر تشویس کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک, جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اور جموںوکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں مزید فوجی بھیج کر علاقے میںاپنی ریاستی دہشت گردی میں مزید اضافہ کرنے جا رہا ہے جسکااقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے لہذا کشمیریوں کو اپنی صفوں میں اتحاد و اتحاد کو مزید فروغ دیکر مذموم بھارتی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا۔ انہوںنے بیرونی ممالک مقیم تارکین وطن کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیری لائیں۔