فرانس ، نسلی امیتاز جرم قرا ر

بدھ 9 جون 2021 15:09

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) فرانس کی حکومت نے نسلی امتیاز کو جرم قرار دے دیا  ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق   پیرس کی ایک اپیل کورٹ نے  پولیس  کی جانب سے سال 2017 میں ’’امتیازی سلوک‘‘ کرنے کے  جواز میں  حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کرنے والے ہائی سکول کے تین طلبا   کو حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پولیس  سے کہا ہے کہ وہ  متاثرہ طلبا کو ایک ہزار  یورو سے زائد جرمانہ اد ا  کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ طلبا نے موقف اختیا ر کیا تھا کہ   بیلجیم سے پیرس لوٹنے  کے دوران    ان طلبا  کو  ہم جماعتو  ں اور راہگیروں کے سامنے   پولیس کی جانب سےنسلی امتیاز  کے جواز میں  شناخت چیکنگ کی گئی  جس سے ان  کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :