آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

پاکستان اپنے برادر آہن چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چینی سفیر نونگ رونگ سے اظہار تشکر کیا، چینی سفی نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی بدھ 9 جون 2021 17:32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 جون 2021ء ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان مین تعینات چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی اور سی پیک پر پیشرفت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جب کہ اس دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ، اس کے علاوہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا موضوع بھی گفتگو کا حصہ رہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چینی سفیر نونگ رونگ سے اظہار تشکر کیا اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پرچین میں تقریب پرمبارکباد دی ، اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر آہن چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے خطےمیں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور افغان امن عمل کیلئےپاکستان کی کوششوں کی خاص طور پر تعریف کی۔