Live Updates

نوشہرہ، تحریک انصاف پی کے 63 پر پرویز خٹک گروپ کو زبردست دھچکا

پرویز خٹک گروپ کے سینئر رہنما اور پرویز خٹک کے دست راست میاں اقبال شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت لیاقت خٹک گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا،عنقریب حلقہ پی کی63میںایک بڑے پاور شو کا انعقاد ہوگا

بدھ 9 جون 2021 23:26

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف پی کے 63 پر پرویز خٹک گروپ کو زبردست دھچکا،پرویز خٹک گروپ کے سینئر رہنما اور پرویز خٹک کے دست راست میاں اقبال شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت لیاقت خٹک گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا،عنقریب حلقہ پی کی63میںایک بڑے پاور شو کا انعقاد ہوگا ،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63میں پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک گروپ کو بڑا دھچکا ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے دست راست اور مقامی سینئرسیاسی رہنماء اقبال شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت لیاقت خٹک گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیااس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک گروپ کے رہنماء اقبال شاہ نے کہا کہ نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 میں مزید کئی اہم رہنماء ہم سے رابطے میں ہے اور وہ بھی بہت جلد لیاقت خٹک گروپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرے گے اور اس سلسلے میں نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 میں ایک بڑا پاور شو کیا جائے گا ،اس موقع پر سابق تحصیل ناظم احد خٹک ،تحریک انصاف کے اہم رہنماء معتصم بااللہ ،سابق ناظم وصال محمد خان اور سابق ناظم ارشد خان بھی موجود تھے اقبال شاہ نے کہا کہ ہم وزیر دفاع پرویز خٹک کے جھوٹے وعدوں اور دعووں سے بیزار آچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک ایک ملنگ درویش صفت انسان ہے اور آج سے ہم سب لیاقت خٹک کے سائے تلے اپنی سیاسی کارواں رواں دواں رکھتے ہوئے اپنا سیاسی سفر جاری رکھے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات