کرونا وائرس سوچی سمجھی عالمی سازش کا شاخسانہ ہے، عارف اعظم

بدھ 9 جون 2021 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری جنرل عارف اعظم نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پر کراچی بار سے آئے وکلا برادری کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ کرونا وائرس سوچی سمجھی عالمی سازش کا شاخسانہ ہے جس کے پس پردہ حقائق وقت سے ساتھ ساتھ دنیا کے آگے نمودار ہونا شروع ہوجائنگے ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگالیکن ایک بات تو طے ہیں کہ کرونا قدرتی آفت یا اللہ کا قہر نہیں بلکہ دنیا کی کسی لیبارٹری میں انسانی کی تخلیق کردہ حیاتیاتی جنگ کی سازش یاجنگ کاسامان ہے جس کے زریعے دنیاکا کنٹرول اوراختیارحاصل کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے شہر ووہان میں تخلیق پانے والی موزی وبا کرونا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے 95 فیصد ممالک کو اپنے شکنجے میںلے لیا ہے اور دنیا کی معیشت سمیت تمام شعبوں کی بنیادیں ہلا کررکھ دی ہیں ،اب چاہے اس میں روزانہ کی بنیاد پر اجرت کمانے والا مزدورہو یا ائیرلائن کا مالک ہر ایک کو اسکی حیثیت و طاقت کے مطابق جھٹکا اور نقصان پہنچا ہے جتنا بڑا انسا ن اتنا ہی بڑا جھٹکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاملہ اب چاہے جو بھی ہو نقصان تو صرف و صرف انسانیت اور خلق ِ خدا کا ہے ، اتنی گہری اور بڑی سازش کے پیچھے کس کے اور کیا مقاصد ہیں جلد دنیا پر عیاں ہونے شروع ہو جائنگے،لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوگی ،اور دنیا کا معاشی ،اقتصادی اور دنیا کو کنٹرول کرنے والے دیگر انتظامی امور اور ادارے تبدیل ہوچکے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سی پیک کو اس خطے کیلئے گیم چینچر تصور کیا جارہا تھا ٹھیک اسی طرح کرونا وبا تمام دنیا کیلئے گیم چینچر کی حیثیت رکھتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس تبدیلی اور نئے سیناریو کو دیکھنے کیلئے کون رہتا ہے اور کون اس کاشکار بنتا ہے اللہ تمام امت ِ مسلمہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔#