ملکی بحرانوں کا علاج اسلام کی حکمرانی، اداروں کا آئینی حدود کی پابندی ہے،لیاقت بلوچ

حکومتی اتحاد بھان متی کا کنبہ اور پی ڈی ایم کے اتحادیوں نے ایک دوسرے کو ہاتھ دکھاکر بڑے نقصانات کا سودا کیا ،نائب امیر جماعت اسلامی

جمعرات 10 جون 2021 00:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بحرانوں کا علاج اسلام کی حکمرانی، ملک کے تمام اداروں کا آئینی حدود کی پابندی اور عوامی اعتماد کو طاقتور بنانے کے لیے شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات میں مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے استقبالیہ تقاریب اور ورکرز کنو نشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں اتحادی سیاست اتحادوں کے پارٹنرز کی بے وفائی اور بے اصولیوں کی وجہ سے ناکامی کا شکار ہے۔ حکومتی اتحاد بھان متی کا کنبہ اور پی ڈی ایم کے اتحادیوں نے ایک دوسرے کو ہاتھ دکھاکر بڑے نقصانات کا سودا کیا ہے۔ جماعتِ اسلامی نے ماضی کے اتحادوں کے تجربات کی روشنی میں بروقت اور درست فیصلہ کیا ہے کہ ملک و ملت کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے بااصول، صاف ستھرے کردار کے ساتھ جدوجہد کریں گے۔

(جاری ہے)

الحمدللہ جماعتِ اسلامی کی حکمتِ عملی عوام تک اپنا پیغام پہنچارہی ہے۔ سیاست میں غیرجمہوری، غیراتحادی، غیرآئینی اور غیرپارلیمانی مزاج، رویے سیاست کا روگ بن گئے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ انتخابات کے لیے تمام قوانین، اصلاحات اور ضابطے موجود ہیں، اِن میں کہیں بھی دھاندلی کرنے، نتائج تبدیل کرنے، انتخابات خریدنے اور ووٹرز کی تذلیل کرنے کی شقیں موجود نہیں۔

لیکن سیاسی اور جمہوری جماعتوں کی جب ترجیحِ اول ہر قیمت، ہر ذریعے سے اقتدار تک رسائی ہو تو اسٹیبلشمنٹ طاقتور ہوجاتی ہے اور اقتدار کے حصول کے لیے اندھی قیادت کو شیشے میں اٴْتارلیا جاتا ہی؛ سیاست، جمہوریت، پارلیمنٹ کمزور ہوتی چلی جاتی ہے۔ سیاسی جمہوری جماعتوں اور قیادت کو خود اپنا مائینڈ سیٹ بدلنا ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ریلوے حادثات قومی المیہ ہیں۔

حکمرانوں نے ریل کے آرام دہ اور محفوظ سفر کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ ہم گھوٹکی سندھ ٹرین حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن میں رہتے ہوئے ٹرین حادثات پر جو مطالبات گزشتہ حکومتوں سے کرتے تھے، اب وہ خود اٴْس پر عمل کریں۔ پی ٹی آئی کے تین سالوں کی حکومت میں ریکارڈ ٹرین حادثات ہوئے ہیں۔ اس قسم کے ہلاکت خیز حادثات سے بچنے کے لیے ریلوے کے نگرانی اور کمیونی کیشن نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔لیاقت بلوچ نے مردان کے سابق امیر مولانا محمد سلطان مرحوم کے لوا حقین سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی