ٰحاجی محمد اکبر خان اچکزئی کالونی ائیرپورٹ روڈ کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے ،جے یو آئی کوئٹہ،

جمعرات 10 جون 2021 00:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حاجی محمد اکبر خان اچکزئی کالونی ائیرپورٹ روڈ کے مکانات کونقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کرکے نقصانات کا ازالہ کیاجائے جے یوآئی کیترجمان نے ممتاز قبائلی شخصیت حاجی محمد اکبر خان اچکزئی کالونی میں کچھ افراد کی جانب سے تعمیر کے نام پر غیر قانونی طور پر چالیس فٹ تہہ خانہ کی کھدائی کے باعث قریبی مکانات کے بیٹھ جانے اور ان کے ممکنہ گرنے کے خدشات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تمام مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیاجائے اور اس قسم کے نقشے پاس کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے معلوم کیاجائے یہ کون لوگ اس قسم کے نقشے بناکر لوگوں کے قیمتی مکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام خاموش تماشائی نہیں بنے گی انہوں نے کہا کہ ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالونی کے مکانات کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آئینی کاروائی کرکے ان مافیاز کو قانون کے کٹہرے میں لائیں جو غیر قانونی نقشوں کے ذریعے عوام کے اربوں روپے کے بننے والی بلڈنگوں کوتباہ کررہے ہیں