کراچی، گرفتاریوں کیخلاف یوسف عارفانی گوٹھ کے مشتعل افراد کا شاہ لطیف ٹاؤن تھانے پر حملہ

ًملزمان نے تھانے میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا، وردیاں پھاڑ دیں، تین اہلکار زخمی پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں، مدد کے لئے دوسرے تھانوں کی نفری طلب پولیس نے فائرنگ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت چار مظاہرین کو گرفتار کرلیا

جمعرات 10 جون 2021 00:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف یوسف عارفانی گوٹھ کے مشتعل افراد نے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے پر حملہ کردیا، ملزمان نے تھانے میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا اور وردیاں پھاڑ دیں، تین اہلکار زخمی ہوگئے پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں مدد کے لئے دوسرے تھانوں کی نفری طلب کی پولیس نے فائرنگ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت چار مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے پر یوسف عارفانی گوٹھ کے رہائشی 100سے 150 افراد نے دھاوا بول دیا مشتعل افراد نے تھانے میں توڑ پھوڑ کی پولیس اہلکار اس اچانک حملے سے بوکھلا گئے مشتعل افراد نے لاک اپ توڑنے کی کوشش کی پولیس اہلکاروں نے ان کو روکا تو پولیس اہلکاروں کی درگت بنادی وردیاں پھار دیں حملے میں چار اہلکار کانسٹیبل وسیم ،عبید ،رمضان زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے نے تھانے سے بھاگ کر جان بچائی مشتعل افراد ڈنڈو ں اور اسلحے سے لیس تھے پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ بھی کی مشتعل افراد پولیس اور سیکورٹی فورسز کے خلاف نعرے بھی لگارہے تھے پولیس نے مدد کے لئے دوسرے تھانوں کی نفری طلب کی گئی پولیس کے مطابق ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہو ا پولیس نے ایک ملزم عبدالرسول کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسکے بھائی لعل محمد سمیت دیگر تین افراد مدثر ،عبدالنبی، کو بھی گرفتار کرلیا پولیس کی جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے پولیس زرائع نے بتایاکہ ملزمان گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے شاہ لطیف ٹاون تھانے آئے تھے لاک اپ توڑنے کی کوشش کی اس حملے کے بعد ضلع بھر میں تھانون کی سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے مظاہرین کے مطابق پولیس نے چھاپوں اور گرفتاریوں کی آڑ میں لوٹ مار کا بازرا گرم کیا ہو اہے اسنیپ چیکنگ کے دوران جیبوں کو ٹٹول کر رقم چھین لیتے ہیں اور چھاپوں کی آڑ میں گھروں میں ڈکیتیاں کررہے ہیں رات کو بھی پولیس ہمارے گھروں سے نوجوانوں کو حراست میں لے کر آئی ہم نے مددگار 15پر بھی کال کی لیکن ہماری مدد کے لئے کوئی نہیں آیا تھانے آئے تو پولیس نے اسٹیٹ گولیاں برسائیں پولیس ذرا ئع کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر حملے کے بعد ضلع بھر میں قوم پرستوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے رات گئے بھی پولیس نے گلشن حدید میں بشیر قریشی کے گھر کا گھیرا کرکے 20 افراد کو حراست میں لیا پولیس نے شاہ لطیف کے علاقے میں بھی کریک ڈاؤن کیا تھا جسکے بعد مشتعل افرار نے تھانے پر حملہ کیا ذرائع کے مطابق پولیس نے یوسف عارفانی گوٹھ میں گزشتہ شب چھاپہ مارا اورنجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر حملے میں ملوث سرکی قبیلے کے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جسکی رہائی کے لئے یوسف عارفانی گوٹھ کے رہائشی افراد نے تھانے پر حملہ کیا اور لاک اپ سے ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی