Live Updates

وزیراعظم پیپلز پارٹی کا اور چئیرمین سینیٹ ن لیگ کا ہو گا، دونوں جماعتوں کی خفیہ پلاننگ سامنے آگئی

ن لیگ نے پی پی کو آفر دی کی سینیٹ، قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لاتے ہیں،کامیابی کی صورت میں وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا،چئیرمین سینیٹ آپ ہمیں دے دیں۔سینئر صحافی رانا عظیم کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 جون 2021 11:35

وزیراعظم پیپلز پارٹی کا اور چئیرمین سینیٹ ن لیگ کا ہو گا، دونوں جماعتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2021ء) وزیراعظم پیپلز پارٹی کا اور چئیرمین سینیٹ ن لیگ کا ہو گا، دونوں جماعتوں کی خفیہ پلاننگ سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ایک پلاننگ بنائی ہے اور اسی پلاننگ کے تحت ن لیگ کے کچھ سینئر رہنما پیپلز پارٹی سے ملاقات کر رہے ہیں۔آئندہ چند دنوں میں ان ملاقاتوں کا نتیجہ بھی سامنے آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہنے لگی ہے کہ پارلیمنٹ میں تبدیلی کی کوشش کرتے ہیں۔سینیٹ، قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لاتے ہیں۔ن لیگ یہ آفر کر رہی ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں کامیاب ہوتی ہے تو وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہو گا۔چئیرمین سینیٹ آپ ہمیں دے دیں،شہباز شریف اور پر راضی ہیں اور نہ انہیں اعتماد میں لیا گیا ہے،یہ سارے فیصلے لندن سے ہوئے ہیں،سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا ٹائم پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

اب اپوزیشن کی ایک دوڑ شروع ہو گئی ہے کہ بڑا اپوزیشن لیڈر کون ہے۔شہباز شریف کے پیپلز پارٹی کے ساتھ روابط ہوئے۔ بڑے قریبی تعلقات بننے شروع ہو گئے۔بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر ہیں وہ جو کچھ کہیں گے ہم ان کے ساتھ چلیں گے۔ن لیگ کے کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کے کچھ اہم لوگوں سے رابطے کیے۔اسلام آباد میں ایک بیٹھک ہوئی۔

اس بیٹھک میں دو سابق چئیرمین سینیٹ موجود تھے۔ن لیگ کی طرف سے دو بڑے اہم رہنما موجود تھے۔ ایک شخص جیل میں ہے اس کی طرف سے بھی پیغام گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم شامل جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھ گئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نے پی ڈی ایم میں واپسی کی شرط بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی گالی واپس لیں اور شاہد خاقان عباسی معذرت کریں ، پیپلز پارٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں واپسی کو تیار ہے۔ قبل ازیں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات