بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات 10 جون 2021 13:07

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں میں 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔حکومت سسٹم میں موجود بجلی صارفین تک نہیں پہنچارہی،سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اسلام آباد میں سرکاری سکول میں 25بچے بیہوش ہوئے۔ قرار دا دمیں مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکول میں بچوں کے بیہوش ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔