کامسیٹس یونیورسٹی ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

ملازمین مستقبل میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کریں گے، اتفاق

جمعرات جون 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) اسلام آبا دمیں کامسیٹس یونیورسٹی ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق مذاکرات میں پے اسکیل سے متعلق ملازمین کے مطالبات کو متعلقہ فورم پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق چار ہفتوں کے اندر ملازمین کے پیاسکیل سے متعلق مطالبات کا ڈرافٹ تیار کیا جائے گا۔مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ہونے والے حادثے سے متعلق ملازمین کو ہراساں یا پریشان نہیں کیا جائے گا۔اس میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ ملازمین مستقبل میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کریں گے۔حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی موجودگی میں معاہدہ طے پایا۔

متعلقہ عنوان :