ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر کی گور نر گلگت بلتستان سے ملاقات ، ایل پی جی پالیسی پر گفتگو

جمعرات 10 جون 2021 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے لاہور میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں غریب عوام کو سہولت دینے اور ایل پی جی پالیسی 2021 کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی غریب عوام کا فیول ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ایل پی جی کی امپورٹ پر ٹیکس ختم کر کے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے بچائے۔ عرفان کھوکھر نے وفاقی حکومت کی طرف سے انصاف فری گیس ایل پی جی کارڈ اوردیگر دیہاتی علاقوں سمیت بلوچستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ہر گھر کو ایک ایل پی جی گیس سلنڈر ماہانہ میسر ہوگا۔گورنر گلگت بلتستان نے ان تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کے استعمال کی حوصلہ افزائی سے درختوں کی کٹائی کم کرنے اور سرسبز پاکستان کے خواب کی تکمیل میں مدد ملے گی۔