بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوًنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات ، پولیو کے خاتمے پر گفتگو

پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی،کرسٹوفر ایلیس

جمعرات 10 جون 2021 15:40

بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوًنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر کی آرمی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد اور کاوش ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوًنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے صدر کرسٹوفر ایلیس نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے امور پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے ملینڈا اینڈ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا اور فاؤنڈیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسلسل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی کاز اورقومی کوشش ہے۔اس موقع پر کرسٹوفر ایلیس نے کہا کہ پاک فوج نے قومی انسداد پولیو مہم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاک فوج نے رواں سال ملک بھر میں پولیو مہم کو یقینی بنایااس کے علاوہ پاک فوج نے بذریعہ کمیونٹی، بااثر افراد آگہی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلیے خلاف بھی کامیاب مہم چلائی۔