پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے سگریٹس پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 10 جون 2021 16:28

پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے سگریٹس پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) ملک کے ماہر امراض سینہ کی نمائندہ تنظیم پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے مطالبہ کیاہے کہ آنے والے بجٹ میںسگریٹس پر بھاری ٹیکس عائدکیا جائے ۔

(جاری ہے)

اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے ڈائریکٹر پروفیسر نثاراحمد رائو جو پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر بھی ہیں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ ڈیولپمنٹ اکنامکس کے 2019کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات پر ہونے والے اخراجات 615ارب سے زائد ہیں یہ رقم سگریٹس پر عائد ٹیکس وصولیوں سے 5گنا زیادہ ہے کیونکہ 2019 کے اعداد وشمار کے مطابق سگریٹس سے محض قومی خزانے کو120ارب روپے وصول ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :