روس میں زیر حراست اپوزیشن رہنما ناوالنی کی کئی تنظیموں پر پابندی

ماسکو کی ایک عدالت نے تقریبا بارہ گھنٹے تک سماعت کے بعد متعدد تنظیموں کو انتہا پسند قرار دے کر ان پر پابندی لگا دی

جمعرات 10 جون 2021 16:35

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) روسی محکمہ انصاف نے زیر حراست اپوزیشن رہنما اور صدر پوٹن کے بڑے ناقد آلیکسی ناوالنی کی قائم کردہ کئی تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے تقریبا بارہ گھنٹے تک سماعت کے بعد اعلان کیا کہ جن تنظیموں کو انتہا پسند قرار دے کر ان پر پابندی لگا دی گئی ہے، ان میں ناوالنی کی قائم کردہ اینٹی کرپشن فائونڈیشن ایف بی کے اور اپوزیشن کی کئی علاقائی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔

فیصلے کے فوری بعد ناوالنی کے وکلا نے اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ناوالنی کے حامیوں کا دعوی ہے کہ کریملن کے مخالف اس رہنما کی گرفتاری اور ان کی قائم کردہ تنظیموں پر لگائی گئی پابندی سیاسی محرکات کا نتیجہ ہیں۔