آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلزمیں برف باری سے علاقہ ونڈر لینڈ بن گیا

نیوساوتھ ویلز میں ہونے والی برف باری سے سڑکیں،گھر اور درخت سمیت ہر شے پر سفیدی چھا گئی

جمعرات جون 16:39

آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلزمیں برف باری سے علاقہ ونڈر لینڈ بن ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء)آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز میں ہونے والی برف باری سے علاقہ ونڈر لینڈ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوساوتھ ویلز میں ہونے والی برف باری سے سڑکیں،گھر اور درخت سمیت ہر شے پر سفیدی چھا گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نیوساوتھ ویلز اور کوئنزلینڈ کے حصوں میں راتوں رات درجہ حرارت اوسط سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگیا ہے۔