سیٹ پر اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، اٴْشنا شاہ

جمعرات 10 جون 2021 17:41

سیٹ پر اداکاروں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، اٴْشنا شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ اٴْشنا شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔اٴْشنا شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی نئی باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن سے اٴْن کے فالوورز ناواقف تھے۔

(جاری ہے)

اٴْشنا شاہ کے اس ہی انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین کے ساتھ فرق اور اٴْن کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویئے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔اٴْشنا شاہ نے کہا کہ ’انہوں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ عورت کا رویہ جیسا بھی ہو اٴْن کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے ، سیٹ پر موجود اگر کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور آگے بھی منفی انداز میں ہی بیان کیا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں یا یہ اپنی چلاتی ہیں‘۔

اٴْشنا شاہ نے کہا کہ ’اگر اٴْس ہی سیٹ پر موجود کوئی اداکار یا سینئر اداکار 5 گنا زیادہ برا رویہ بھی اختیار کرے یا کسی چیز کی ڈیمانڈ کرے تو اٴْن کی بات فوراً مان لی جاتی ہے‘۔

متعلقہ عنوان :