سندھ ہائیکورٹ نے قوم پرست رہنما صنعان قریشی کی گمشدگی کے خلاف درخواست وکلا کی جانب سے واپس لینے پر خارج کردی

جمعرات 10 جون 2021 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے قوم پرست رہنما صنعان قریشی کی گمشدگی کے خلاف درخواست وکلا کی جانب سے واپس لینے پر خارج کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں قوم پرست رہنما صنعان قریشی کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکلا نے درخواست واپس لے لی، عدالت سے کہا صعنان قریشی کو گڈاپ پولیس نے کل اے ٹی سی میں پیش کردیا ہے، ہم صعنان قریشی کی گمشدگی کی درخواست نہیں چلانا چاہتے، عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹادی، درخواست صنعان قریشی کے بھائی قوسین قریشی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے بھائی صنعان قریشی کو گلشن حدید سے رات پونے پانچ بجے قانون نافذ کرنے والے ادارے لے گئے تھے، سات جون سے اب تک میرے بھائی کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے، میرے بھائی کی جان کو خطرہ ہے بازیابی کرانے کا حکم دیا جائے