خورشید شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر ،سکھر بینچ نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی

جمعرات 10 جون 2021 19:44

خورشید شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر ،سکھر ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) خورشید شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر ،سکھر بینچ نے درخواست چیف جسٹس کو بھجوادی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ جو اس وقت آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسیر ہیں کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں دائر ان کی ضمانت کی درخواست واپس لینے کے بعد یہ درخواست سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں جمع کرادی ہے جس میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ گذشتہ ڈیڑھ سال سینیب کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسیر ہیں اور نیب اس وقت تک ان پر لگایا گیا ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکا ہے اور جب تک ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوجائے ان کو قید رکھنا قانونی نہیں ہے اس لیے ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا ہے کہ وہ اس درخواست کو قابل سماعت قرار دینے یا نہ دینے اور اس پر بینچ تشکیل دینے کافیصلہ کریں واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی رہنما نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کرائی تھی جو بعد میں واپس لے لی گئی ہے ۔