Live Updates

26 جولائی کو یوم الفتح منائیں گے، ذیشان حیدر

فاروق حیدر سب سے کمزور حریف ،اصل مقابلہ پی پی کے ساتھ ہوگا، پی ٹی آئی رہنما

جمعرات 10 جون 2021 21:21

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) راجہ فاروق حیدر خان کے مدمقابل نامزد امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ذیشان حیدر نے کہا کہ انشاء اللہ 26 جولائی کا سورج آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت کی نوید لیکر طلوع ہوگا 26 جولائی کو یوم الفتح منائیں گے راجہ فاروق حیدر خان سب سے کمزور حریف ہے اصل مقابلہ پی پی پی کے ساتھ ہوگا فاروق حیدر خان کے ساتھ سلمیہ اور چکار کے لوگ بھی نہیں ہیں اس نے کلمہ پڑھ کر اور قرآن اٹھا کر لوگوں سے وعدے کیے تھے جو جھوٹ ثابت ہوئے آج الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام اختیارات اس نااہل شخص سے واپس لے لیے ہیں اب اس کا ملازمین بھی استقبال نہیں کریں گے میں ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ بشمول جملہ محکمہ جات کو متنبہ کرتا ہوں کہ آج کی تاریخ سے کوئی بھی شخص یا محکمہ کوئی بھی تقرری،تبادلہ،سکیم،یا کوئی منصوبہ منظور کرتے یا الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تو اس کے خلاف باضابطہ کارروائی کے لیے تحریک کی جائے گی تحریک انصاف ایسے کرپٹ افراد کی لسٹ بنارہی ہے ان کے خلاف حکومت بنتے ہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی الیکشن پرامن انعقاد کرنا الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے امید ہے الیکشن شفاف ہوں گے پاکستان تحریک انصاف الیکشن فوج کی نگرانی میں کروانے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ دھاندلی نہ ہو لوگ جوق ۳در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں جہلم ویلی کی دونوں نشستوں پر فاروق حیدر خان کو شکست ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات