آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی انسداد پولیو نگرانی بورڈ کے سربراہ کرسٹوفر الئیس کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے عزم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی کوشش ہے،پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 10 جون 2021 21:33

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی کوشش ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی انسداد پولیو نگرانی بورڈ کے سربراہ کرسٹوفر الئیس نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے عزم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، آرمی چیف نے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ یہ قومی کاز اور قومی کوشش ہے، کرسٹوفر الئیس نے قومی پولیو مہم میں پاک آرمی کی سپورٹ کو سراہا، انہوں نے سال رواں میں پولیو کمپین کے درست جگہ پر اور کوریج کے حوالے سے آرمی کے کردار کو سراہا،،