لاہور ہائیکورٹ میں چودہ جون سے مقدمات کی سماعت کیلئے نیا ججز روسٹر جاری

جمعرات 10 جون 2021 23:20

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں 14 جون سے مقدمات کی سماعت کے لئے نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا، پرنسپل سیٹ پر10 ڈویژن اور 30 سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد جاری ججز روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت 30 ججز 14 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈویژن بنچ نمبر 1 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس محمد وحید خان ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ ڈویژن بنچ نمبر، 3 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس رسال حسن سید ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مسعود عابد نقوی ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس صفدر سلیم شاہد ڈویژن بنچ نمبر 7جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز ڈویژن بنچ نمبر 9 ،جسٹس جواد حسن اور جسٹس علی سلطان تنویر ڈویژن بنچ نمبر 10 میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق ڈویشن بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔