لاہور جمخانہ کے آڈٹ کیخلاف درخواست پر ایس ای سی پی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

جمعرات 10 جون 2021 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور جمخانہ کے آڈٹ کیخلاف درخواست پر ایس ای سی پی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شوکت حسین کی درخواست کی سماعت کی جس میں ایس ای سی پی کے آڈٹ کرنے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کلب کے وکیل نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے کامران لاشاری ودیگر کے دور میں کئے گئے اخراجات کا آڈٹ کرنے کا نوٹس جاری کیا اور ایس ای سی پی کو کوئی اختیار نہیں ہے، وکیل نے استدعا کی کہ لاہور جمخانہ کا آڈٹ کرانے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔