ٹرین حادثہ پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ،ذمہ داری خواجہ سعد پرڈال دی،چوہدری ارشد

جمعرات 10 جون 2021 23:34

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) مسلم لیگ ن کے راہنما اور فلائیٹ لیفٹینٹ(ریٹائرڈ)چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ میں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے افسوس ناک واقعہ کو نااہلوں نے جگ ہنسائی بنادیا ان خیالات کاا ظہار انہوںنے اوکاڑہ میڈیا سنٹر کے وفد سے بات چت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت وحید آرائیں کر رہے تھے فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ ٹرین کے افسوسناک واقعہ پر حکومت نے ذمہ داری لینے کی بجائے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پر ڈال دی ہے اور اس کا اظہار فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں کیا جب کہ حکومت کی ہی تحقیقاتی ٹیم نے اس ک ذمہ داری پانچ افسران پر ڈال دی ہے اس سے واضع ہوتا ہے کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے اور موجود ہ حکومت جھوٹ بولنے پر بھی یکسو نہیں ہے ۔