Live Updates

لیاری سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی پھر حکومت سے ناراض

شکورشاد کا بجٹ میں لیاری کو نظرانداز کرنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

جمعرات 10 جون 2021 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکورشاد پھر وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئے۔شکورشاد نے بجٹ میں لیاری کو نظرانداز کرنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ شکورشاد کا کہنا ہے کہ وفاق کی مسلسل نظراندازی پر دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ گیا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیاری سے بلاول کوشکست دینے والے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیے تھا جمعہ کے دن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی لیکن وزیراعظم کی طرف سے لیاری کے منصوبوں کو اہمیت نہیں دی گئی۔

اس سے قبل بھی شکورشاد ترقیاتی فنڈز اور لیاری کے مسائل حل نہ ہونے کا متعدد بار شکوہ کر چکے ہیں اور انہوں نے پارٹی و پارلیمانی اجلاسوں میں بھی نظرانداز کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ شکور شاد نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنے حلقہ این اے 246 کو جاری فنڈذ کی تحقیقات نیب سے کروانے اور فرانسک بنیادوں پر چیک کرانے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر کوئی کرپشن ثابت ہو تو مجھے سرعام ڈی چوک یا چیل چوک پر ریاستی فائرنگ اسکواڈ سے شوٹ کردیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات