14ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے پر ترقی

43جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 10 جون 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 14 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدے پر ترقی جبکہ43جوڈیشل افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میںعارف رانجھا ، صفد رعلی بھٹی ، ابولحسنات محمد ذوالقرنین ، محمد اعجاز بٹ ، عارف محمود خان ، محمد عارف خان نیازی ، محمد ندیم شوکت ، نعیم احمد ، محمد عارف حمید شیخ ، محمد اسلم گوندل، محمد اعجاز الرحمن ۔

محمد رمضان ، محمد نعیم شیخ اور مس شبانہ رسالت شامل ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسینئر سول ججز /مجسٹریٹس کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے جن میںقاسم علی بھٹی کو جہلم سے ننکانہ صاحب جبکہ مس صائمہ قریشی کو ننکانہ صاحب سے جہلم تبدیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

21ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر تبادلوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق مس ابحر گل خان کو شیخوپورہ سے قصور، محمد نعیم شیخ کو منچن آباد سے شیخوپورہ ، محمد بلال بیگ کو کہرروڑ پکا سے ملتان ، فرخ حسین کو پتوکی سے لاہور ، چوہدری قاسم جاوید کو لاہور سے گجر خان ، لیاقت علی رانجھا کو عارف والا سے وزیرآباد ، مظہر عباس کو میا ںچنوں سے سرگودھا ، شعیب انور قریشی کو لاہور ، جاوید اقبال سپر ا کو گوجر خان سے راولپنڈی ، محمد پرویز نواز کوکوٹ ادو سے خانیوال ، خورشید احمد انجم کو رحیم یار خان سے بہاولپور، محمد جہانگیر اشرف کو خانپور سے لودھراں، سید علی عباس کو قصورسے لاہور، محمد حسین کو ملتان سے خانپور، آفتاب احمد رائے کو راولپنڈی سے پتوکی ، مرزا اورنگزیب خان کو خانیوال سے کو ٹ ادو ، سردار فیصل نبی خان ڈہر کو لودھراں سے منچن آباد ، ملک نعیم شوکت کو سرگودھا سے میاچنوں ، عرفان احمد شیخ کو اٹک سے پنڈی گھیپ ، شیخ توصیر الرحمن کو خوشاب سے نور پور تھل جبکہ محمد ظفر اقبال سیال کو راولپنڈی سے لاہور تبدیل کر دیا گیا۔

تبدیل ہونے والی20سول ججز /مجسٹریٹس میںنعیم شہباز کو لاہور سے راولپنڈی ، تصور حسین کو احمد پور ایسٹ سے ڈی جی خان ، مس تسمیہ نوشین کو احمد پور ایسٹ سے ڈی جی خان ، مستنصر لطیف کو فورٹ عباس سے تاندلیانوالہ ، خاور علی شاہ کو ڈی جی خان سے شجاع آباد ، فہیم الحسن شاہ کو رحیم یار خان سے ماڈل ٹائون ، عمران محمد خان کو عیسیٰ خیل سے کوٹ مومن ، عامر منظور کو فیصل آبادسے ملتان ، نجیب اللہ خان احمد کو تونسہ شریف سے ملتان ، محمد ذوالقرنین کو راولپنڈی سے فیصل آباد ، چوہدری اشتیاق احمد خان کو فیصل آباد شیخوپورہ، شاہد معظم کو مظفر گڑھ سے ڈسکہ ، مس ارم عطاء کو ملتان سے مظفر گڑھ ، محمد افضل کو تاندلیانوالہ سے فورٹ عباس ، عبدالرحمن افضل کو شجا ع آباد سے احمد پورایسٹ ، سرور علی کو کوٹ مومن سے عیسیٰ خیل ، شیر باز خان کو ملتا ن سے تونسہ شریف ، محمد آصف کو ڈی جی خان سے رحیم یار خان ، عبدالستار کو راولپنڈی سے فتح جھنگ جبکہ زاہد عباس کو فتح جھنگ سے راولپنڈی تبدیل کردیا گیا ۔

تبدیل ہونے والے افسران کو 14جون تک نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔