جہانگیرترین اور علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی

عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 جون 2021 10:40

جہانگیرترین اور علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی
اسلام آباد (اُردو پوائںٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جون 2021ء) : جہانگیر ترین اورعلی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔ سیشن کورٹ لاہور میں کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کر دی ۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سےاجازت لینا ہوگی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیں۔ یہ ادارہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔ ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں ملزمان کو آج تک گرفتاری سے روک رکھا تھا۔

(جاری ہے)

مالیاتی فراڈ کیس میں جہانگیر ترین،علی ترین اورداماد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین نے داماد کی کاغذ کی بند فیکٹری کے اکاؤنٹ میں اربو ں روپے منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے سے روک دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کا آڈٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نوٹس پر عمل درآمد روک دیا اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جے ڈی ڈبلیو نے دخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر 21 مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا۔انکم ٹکس سے متعلق دستیاویزات اور ریکارڈ مانگا۔لیکن ایف بی آر کو پانچ برس گرزنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔2015ء کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے۔لہذا آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔ 23 نومبر2020ء کو لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کوآڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنے سے متعلق ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کومعطل کردیا تھا۔