کروناویکسین لگواو اورکارڈ اپنی دکانوں پر آویزاں کرو ورنہ آپ کی دکان سیل کر دی جائے گی‘ اسسٹنٹ کمشنر سانگلاہل

جمعہ 11 جون 2021 11:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سانگلہ ہل سارا لونی نے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر دبنگ کاروائی کرتے ہوئے پورے شہر میں اعلانات کروائے کہ کروناویکسین لگواو اورکارڈ اپنی دکانوں پر آویزاں کرو ورنہ آپ کی دکان سیل کر دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر سانگلاہل سارا لونی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور ڈی سی ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر صوبہ پنجاب کو کرونا فری بنا کر دم لیں گے ،اج سانگلہ ہل میں دوسرے ویکسی نیشن سنٹرکا افتتاح بھی کردیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ اج سے عوام میں ?گاہی مہم کا ا?غاز کردیا گیا ہے ،تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ لے سکیں۔