عدالت کی ایف آئی اے کو گرفتاری سے 7 روز قبل جہانگیر ترین کو آگاہ کرنے کی ہدایت
میرے مقدمات اور بجٹ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں،دس ماہ کی تکلیف کے بعد ایف آئی اے نے کہہ دیا کہ گرفتاری کی ضرورت نہیں‘جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 11 جون 2021 12:53
(جاری ہے)
ملزمان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں اور کہا ایف آئی اے کو اگر گرفتاری چاہیے ہوگی وہ پہلے آگاہ کرے گا۔
دوسری جانب بینکنگ کورٹ میں جہانگیرترین کیخلاف جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت ہوئی ، بینکنگ کورٹ کے جج کے تبادلے کے باعث ڈیوٹی جج رفاقت علی گوندل نے سماعت کی۔وکیل جہانگیرترین نے کہا مہینوں ایانکوائری کو بھگت رہے ہیں، سوسیزیادہ بارمختلف افرادشامل تفتیش ہوئے، ہم پر الزام لگاکہ 79ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک ایک پیسے کی منی ٹریل پیش کی کہ یہ قانونی پیسہ ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایف آئی اے کے دائرہ اختیارمیں آتاہی نہیں ، ایس ای سی پی کمپنیوں کے حوالے سے معاملات دیکھتی ہے، مدعی اورتفتیشی ایف آئی اے خود دبنا، یہ جلا د بننے سے پہلے کی حد تک پہنچ گیا۔جس پر عدالت نے کہا بطور جج اس معاملے پر کمنٹ نہیں کرناچاہتا،ہمارامعاشرہ روزبروزنیچے کی طرف جارہاہے، کس پرالزام لگائیں کس پرنہیں یہ ایک لمبی بحث ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا بیان ریکارڈکیاجائے کہ انہیں ہماری گرفتاری چاہیے یا نہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے نے کہا جہانگیرترین کی گرفتاری کی ابھی ضرورت نہیں ، کبھی ضرورت پڑی تو ایف آئی اے پہلے آگاہ کرے گا، جس پر وکیل جہانگیرترین نے استدعا کی ایف آئی اے کو حکم دیاجائے کہ10روزپہلے اطلاع دیں۔عدالت نے حکم دیا ایف آئی اے کسی بھی تادیبی کارروائی سی7روزپہلے اطلاع دے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے مقدمات اور بجٹ کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ۔دس ماہ سے اس کیس میں انکوائری ہو رہی ہے جس میں مختلف افراد کی سو سے زائد بار پیشیاں ہوئیں ، خوشی ہوئی کہ آج ایف آئی اے خود کہہ رہا ہے کہ گرفتاری کی ضرورت نہیں۔پیشی کے موقع پر اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی ۔ کارکنوں نے جھانگیر ترین کے حق میں نعرے بازی کی اور گل پاشی کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.