ریلوے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

جمعہ 11 جون 2021 12:54

ریلوے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) لاہور ریلوے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

تاخیر کاشکار ہونے والی ٹرینو ں میں کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،جناح ایکسپریس 3 گھنٹے ،پاک بزنس ،یکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،سرسید ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹاورپاکستان ایکسپریس اور رحمان باباایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کوشدید مشکلا ت کا سامنا کناپڑ ۔