سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مفت علاج بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 11 جون 2021 12:54

سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مفت علاج بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مفت علاج بند ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سروسز ہسپتا ل کی ایمرجنسی میں مریضوں مفت علاج بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سروسز ہسپتال انتظامیہ کے پاس ادویات و دیگر طبی سامنا خریدنے کے پیسے تک نہیں ہیں۔

سپتال کی ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات،سرجیکل ڈسپوزایبل سامان تک موجود نہیں ہی:مریض سرجری کیلئے دھاگے،ڈرپس ،گلوز اور دیگر سامان خود باہر سے خرید کر لانے پر مجبور ہیں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ سروسز ہسپتال کی یمرجنسی میں ادویات سمیت دیگر طبی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔