اینٹی کرپشن کی کارروائیاںتین رشوت خور افسران گرفتار

جمعہ 11 جون 2021 12:54

اینٹی کرپشن کی کارروائیاںتین رشوت خور افسران گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) اینٹی کرپشن نے کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے تین رشوت خور افسران کو گرفتار کر کے مقدمات درج لئے ۔چنیوٹ کے علاقے لالیاں سے رجسٹری محرر نجیب اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا ۔ملزم سے رشوت کے پندرہ ہزار روپے برآمدکرلئے گئے ۔ملزم نجیب کو سرکل آفیسر چنیوٹ قیصر ریاض نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

میاں چنوں سے ریونیو کلرک سیف الرحمن کو ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔ملزم سے نشان زدہ بیس ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ ملزم سیف الرحمن کو اے سی آفس میاں چنوں سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد سے بلڈنگ کلرک عبدالحق رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ ملزم نے بائیس ہزار روپے بطور رشوت وصول کئے۔ ملزم کو اینٹی کرپشن نے سول جج صغیر احمد کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :