سکریبل ایجوکیشنل مائنڈ سپورٹس گیم ہے۔ پرنسپل آرمی پبلک سکول ، جویریہ سجاد

آرمی پبلک سکول، ھوم آف چیمپینز نوشہرہ میں کے پی سکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سکریبل گیم کی ڈیجیٹل پریزینٹیشن نے دھوم مچا دی۔سکریبل گیم کےفوائد نےتمام سٹوڈنٹس کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 11 جون 2021 13:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2021ء) مایہ ناز ماہر تعلیم اور بہترین ایجوکیشنل کنسلٹنٹ، پرنسپل مسز جویریہ سجاد نے سکریبل گیم کے بہترین فوائد کو اپنےاور نوشہرہ ڈسڑکٹ کےتمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں، کالجز کے طلباء و طالبات کے لیے لازمی اور بے حد ضروری قرار دے دیا۔ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب اسفندیار خٹک صاحب سے نوشہرہ کےتمام بچوں اور بچیوں کا بہترین تعلیمی مستقبل تعمیر  کرنے کے لیئے اساتذہ کرام اورسٹوڈنٹس کو سکریبل گیم کی ٹرینینگ دلوانے کا مطالبہ کر دیا۔

تاکہ اساتذہ کرام بھی سکریبل گیم سیکھنے  کے بعد اپنے متعلقہ سکول وکالجز میں زیر تعلیم تمام سٹوڈنٹس اور آنے والی جنریشن کو بھی ریگولر سکھا سکیں جس سے تمام سٹوڈنٹس بنیں گے پڑھائی قابل ترین اور خیبر پختنخواہ  اور پاکستان کے لیے ملک و قوم کی خدمت اور ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

کرونا وباء کی وجہ سے تمام سٹوڈنٹس کا جو قیمتی وقت ضائع اور متاثر ہوا ہے اس گیم  کی بدولت بہت جلد ریکور ہو جائے گا اور موجودہ اور آنے والے تمام کورسز کو بھی بآسانی یاد کر سکیں گے۔

اور زندگی بھر کے لیے بن جایئں گے پڑھائی کے چیمپین۔
مسز جویریہ سجاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول، ھوم آف چیمپینز نوشہرہ کے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کا دستہ پشاور میں منعقد ہونے والے سکریبل لیگ کے میگا ایونٹ میں بھرپور شرکت کرےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعی یہ گیم ایجوکیشن پلس مائنڈ سپورٹس ہے اور  ہر کلاس کے سٹوڈنٹس اور ان کی فیملیز کے لیئے بہترین و عمدہ ورلڈ کلاس ایکٹیوٹی ہے جس سے تمام سٹوڈنٹس کو پڑھائی میں زبردست مدد ملتی ہے،  مزید یہ کہ اس گیم سے ہر سبجیکٹ کا سبق یاد کرنا آسان ہو جاتاہے، علم میں اضافہ اور ساتھ ہی ساتھ موبائل اور انٹرنیٹ پر پب جی اور دیگر فائٹنگ گیمز میں وقت ضائع کرنے کے بجائے سٹوڈنٹس پڑھائی دل لگا کر کرتے ہیں۔

اور تمام فیملی ممبرز بھی ایک ساتھ فیملی کو وقت دے کر اور سکریبل کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلدخیبر پختنخواہ کے تمام آرمی پبلک سکولوں کے مابین  بھی ایک انٹر سکول سکریبل چیمپینز ٹرافی کا انعقاد کیا جائے گا۔
 جس سے آرمی پبلک سکول سسٹم کے تمام سٹوڈنٹس دنیا کی نمبر ون گیم کے فوائد سےمستفید ہوں گے۔ اور پھر نیشنل اور انڑنیشنل سطح کے سکریبل ٹورنامنٹس میں شرکت بھی کر سکیں گے۔