محکمہ بلدیات نے گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا دی

جمعہ 11 جون 2021 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) محکمہ بلدیات نے گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق گرین ایریا اور زرعی زمین پر ہاوسنگ سکیم بنانے پر پابندی لگا تے ہوئے محکمہ بلدیات نے ایل ڈی اے کو زرعی زمین پر ہاسنگ سکیمیں روکنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات نے تمام بلدیاتی اداروں کو یہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ بلدیات نے زرعی زمین کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالیسے محکمہ بلدیات نے لاہور شہر کے آس پاس زرعی زمین پر ہاسنگ سکیم بنانے سے روکنے کے احکامات کر دیے گئے ہیں۔اگر قوانین بنا کر ان کا اطلاق کیا جائے تو نہ صرف اس سے زمین کے استعمال میں کمی ہوگی بلکہ زرعی زمینوں کے ذریعے غذائی اجناس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :