ساہیوال، ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے پر نسپل نے کمشنر کے رویہ کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا

جمعہ 11 جون 2021 16:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے معاملات میں مدا خلت کمشنر کے رویہ کے خلاف پر نسپل بر گیڈئر(ر) سید انوار الحسن کر مانی نے بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے پر نسپل اور کمشنر نادر چٹھہ کے در میان کالج کے مالی معاملات میں مداخلت پر پھڈا ہو گیا اس دوران والدین نے انٹر اور میٹرک کے طلباء اور طالبات سے تین ماہ کی تعلیمی سال کی زائد فیس لینے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور کمشنر نے والدین کو زائد تین ماہ کی فیسوں کی واپسی کا حکم دے دیا ۔

جس پر پر نسپل نے 71طلباء و طالبات کو فیس واپسی کا نوٹس لگا کر فیسوں کی واپسی شروع کر دی اور کمشنر نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے تعمیراتی منصوبوں میں عابد شیخ نامی اپنے ایک کارندے کونگرانی پر مامور کر دیا اور خصوصی آڈٹ کی دھمکی دے دی جس پر پرنسل نے بطور احتجاج 2022 استعفیٰ دے دیا جبکہ موجودہ پر نسپل کا کنٹریکٹ 2022میں ختم ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :