ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹرائوٹ مچھلی کی افزائش کیلئے 182.018ملین روپے کے فنڈزمختص

جمعہ 11 جون 2021 16:55

ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹرائوٹ مچھلی کی افزائش کیلئے 182.018ملین روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ کے تحت ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹرائوٹ مچھلی کی افزائش کیلئے 182.018ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے تحت ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹرائوٹ مچھلی کی افزائش کیلئے 182.018ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ، سائنوپاک ایگری کلچرل بریڈنگ انووویشن پراجیکٹ کیلئے 88.980 ملین روپے ، عمر کوٹ سندھ میں لائیو سٹاک ریسرچ سسٹم کیلئے 225.786 ملین روپے ، مانیٹرنگ اور ایوولیشن سیل کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 16.280ملین روپے ، کراچی میں سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کیلئے 34.879 ملین روپے ، ایگرو ایکولوجیکل زونز پراجیکٹس کیلئے 33.050ملین روپے ، اینمل کوارنٹائن سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے 29.501 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :