Live Updates

گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا

جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے باقاعدہ طور پر ممبرشپ کیمپین کا آغاز کر دیا گیا

mian muhammad azim میاں محمد عظیم جمعہ 11 جون 2021 18:12

گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے ..
القصیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،میاں محمد عظیم) گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے باقاعدہ طور پر ممبرشپ کیمپین کا آغاز کر دیا گیا.
ورکرز کنونشن میں مکہ مکرمہ سے کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز نے شرکت کی جنہوں نے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی مکہ مکرمہ ٹیم کے شانہ بشانہ پارٹی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا.

ورکرز کنونشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ورکرز کو اعتماد میں لیا گیا اور ممبرشپ کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے بھر پور ممبرسازی پر زور دیا گیا.



ورکرز کنونشن سے خطاب میں سینئر رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابیوں اور خاص طور پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی. اس حوالے سے تارکین وطن کے مسائل کو حل کروانے میں قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر ونگ کی انتھک محنت کو بھی سراہا گیا۔

(جاری ہے)


پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا.

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علی رضا نے سر انجام دیئے

ورکر کنونشن سے سینئر رہنما جناب مفتی محمد عزیر بھٹہ ، جناب ارسلان شاہد سنی ، ڈاکٹر انور جاوید، جناب ہاشم علی ، جناب فاروق انجم اور جناب ذوالفقار علی  اور دیگر نے خطاب کیا.

پروگرام کے اختتام پر سینئر رہنماؤں کی طرف سے شاندار عشائیہ دیا گیا.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات