Live Updates

اگر ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے، رمیش کمار

اگر یورپ اکھٹا ہو سکتا ہے، رلن کی دیواریں گرسکتی ہیں تو یہاں بھی ہو سکتا ہے، ہمیں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 جون 2021 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ اگر ساری حدود کھول دی جائیں تو پاکستان یورپ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ کر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر یورپ اکھٹا ہو سکتا ہے، رلن کی دیواریں گرسکتی ہیں تو یہاں بھی ہو سکتا ہے، ہمیں فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ رمیش کمار نے کہا کہ اچھی ڈپلومیسی کے لیے اچھی پالیسیز بنانا ہوں گی، جب یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کیا جا رہا تھا تو میں نے اسکی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ آج کے بجٹ میں عوام کی تنخواہ بڑھائی جائیگی ، ہزار سی سی سے کم والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات