ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردارطاہر صابر کا پنڈدادنخان کا دورہ

جمعہ 11 جون 2021 19:18

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کا پنڈدادنخان کا دورہ ، ان کا عدلیہ کے تمام ججز نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر رکن پنجاب بار کونسل راجہ ظفر اقبال ایڈووکیٹ ، صدر و جنرل سیکر ٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ توقیر احمد خان ، راجہ نصر اللہ وسیم کے علاہ صدر بار پنڈدادنخان راجہ ضمیر احمد بشیرکے علاوہ دیگر وکلاء موجود تھے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم سردار طاہر صابر نے عدلیہ کے تمام ججز سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا اس کے بعد وہ پنڈدادنخان بار میں گئے جہاں پر انہیں پنڈدانخان بار کے صدر راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے پنڈدادنخان بار کو در پیش مسائل کے بارے میں جن میں بارروم میں Acکی تنصیب لائبریری میں بکس کی کمی وکلاء کیلئے ہائی کورٹ کی طرفسے نئے چیمبرز کی منظوری کے باوجود تعمیر کیلئے فنڈز کی کمی جوڈیشل لاک اپ میں عملے کی کمی سمیت وکلاء برادری کیلئے نئی کنٹین کی تعمیر جیسے تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم طاہر صابر نے کہا کہ وہ اپنے تمام مسائل مجھے لکھ کر بھجوائیں جس کی میںسفارش کر کے لاہور ہائی کورٹ کو منظوری کیلئے بھجوائوں گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرراشد طفیل سینئر سول جج جہلم سید عرفان حیدر ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادن خان چوہدری محمد علی سول جج پنڈدادن خان محمد یعقوب نسیم گوندل سول جج پنڈدادنخان محمد یاسر مرل سول جج پنڈدادخان راجہ ظفر اقبال ممبر پنجاب بار کونسل جہلم راجہ توقیر احمد صدر بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ محمد نصراللہ وسیم جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ گل زمان صدر بار سوہاوہ چوہدری آصف جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سوہاوہ بھی موجود تھے اس پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بار روم پنڈدادن خان کے میٹنگ ہال میں صدر بار پنڈدادن خان راجہ ضمیر احمد بشیر کی طرفسے تمام مہمان گرامی کی آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقدم کیا گیا بعد میں صدر بار نے اہنے خطاب میں کہا کہ اس بار کو یہ اعزاز حاصل کہ یہاں سے اپنی پریکٹس کا آغاز کرنے والے متعدد وکلاء وطن عزیز میں اعلی عہدوں پر فائز ہوئے یہاں تک کہ اسی بار سے کامیابیوں کا سفر طے کرتے ہو ئے خواجہ امتیازپہلے جسٹس اور پھر چیف جسٹس پنجاب کے عہدے پر فائز رہے جو ہمارے لیئے ایک اعزاز کی بات ہے پنڈدادن خان بار نے ہمیشہ عدلیہ کی بقاء کیلئے باہمی یکجہتی سے اپنا بھر پور کردار ادا کیا پنڈدادن خان بار اور بینچ انصاف کی فراہمی کیلئے انتہائی قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم اپنے سینئرز کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے انشائاللہ ملک کی تعمیر و ترقی اور بر وقت انصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں مقامی عدالتوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے بعد ازاں انھوں نے اس تقریب کے چیف گیسٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کو وکلاء برادری کو درپیش مسائل بیان کئے جن کے فوری حل کی یقین دہانی کرا ئی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر نے جوڈیشل کالونی کا بھی افتتاح کیا ۔